وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،وزیر داخلہ نے بنوں میں شہید ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ملاقات بھی کی، محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کی ماؤں کو دلاسہ دیااور دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماؤں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے شیر دل بیٹوں نے جوانمردی کی اعلی مثال قائم کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا سے متعلق خصوصی بریفنگ کا بھی انعقاد کیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ،انہوںنے خیبرپختونخوا میں وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اس دوران انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعدادکار بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت پورا تعاون کرے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری بھی دی اور پھول رکھے وفاتحہ خوانی کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ کیا اوراینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ بھی کیا







