درسمند قوم کندی مدی خیل کی اے ڈی سی ہنگو کے فیصلے کو معطل کرنے کی مذمت

تحصیل ٹل علاقہ درسمند میں قومی مشران و نوجوانوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی ،درسمند عمائدین حاجی جلیل،داد بنگش،محمد حیات نے موقع پر بتایا کہ قبیلہ پلوسین وزیر کے ایک شخص نے ہماری ملکیتی نمبری زمین ایک غیر فرد سے خریدی۔سابق اے سی ہنگو اسفندیارخالد نے سٹام پیپر پر سہیل وزیر کو پلاٹ کا مالک بنایا تھا۔اس فیصلے کیخلاف درسمند مدیخیل مشران نے ایڈی سی ملک نصیر کو درخواست دی جس پر ADC ہنگو نے فیصلہ کیا اور سرکل ٹل تحصیلدار کو جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے مکمل رپورٹ انے پر ADC ہنگو نے درسمند قوم کندی مدی خیل کے حق میں فیصلہ کیا۔اور حقداروں کو انکے حقوق دئے۔لیکن ڈی سی ہنگو گوہرزمان وزیر نے قومیت کی بنا پر ADC ہنگو کے فیصلے کو معطل کردیا اور نئے سرے سے جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے۔حاجی جلیل کا کہناتھا کہ ماضی میں درسمند اور پلوسین وزیر اقوام میں جنگیں ہوئی ہیں اور جنگوں کافی خون بہہ چکا ہے۔اب ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر گوہروزیر امن و امان کی فضا خراب کرنے کی کوشش کر ریا ہے۔داد بنگش نے چیف سیکرٹری اور کمشنر کوہاٹ سے نوٹس لینے اور ADC ہنگو کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے حالات قابو کرنے پر زور دیا ہے انکا کہنا تھا کہ ورنہ پرامن احتجاج کا حق ہمیں حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed