ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت کے حوالے سے درپیش مسائل پر کابینہ کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی۔وفاقی کابینہ کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج پالیسی 2027-2030 کی جانچ کے حوالیسے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت دیں کہ وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آپریٹرز کی احتساب کا نظام وضع کیا جائے تاکہ حجاج کرام کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سفارش پر فراش ٹائون،اسلام آباد میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے کم قیمت ہائوسنگ منصوبہ کی تعمیر و ترقی وفاقی ترقیاتی ادارے کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر پاکستان کسٹمز کی انسپکٹر کسٹمز، انٹیلیجنس افسر، پریوینٹو افسر ،اپریزنگ افسر اور ویلیو ایشن افسر کے محکمانہ ترقی کے امتحانات کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کروانے کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی 29 اپریل 2026 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی منظوری دیدی تاہم کابینہ نے ہدایت کی کہ ٹوبیکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز, 2016 میں ترمیم کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed