ڈاکٹر آصف پر حملہ’ ملزموں کی ضمانت درخواستیں خارج

ایڈیشنل سیشن جج عمران اللہ خان نے پشاور کے معروف یورولوجسٹ اور سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ملک نوید کے بھائی پروفیسرڈاکٹر آصف ملک پر قاتلانہ حملے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان سلطان رضا اور شفاعت حسین ساکنان کوہاٹ پر الزام ہے کہ انھوںنے یکم اپریل کو تھانہ ٹائون کی حدو د میں پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کو کلنک سے گھر واپس آتے ہوئے راستے میں فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ، پولیس نے پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دفعہ 427کے تحت مقدمہ درج کرلیا، بعد میں تفتیش کے دوران ملزمان کو کیس میں نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اپنی گرفتاری کیخلاف سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرلی ، گزشتہ روز جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تومدعی مقدمہ کی جانب سے عامر چمکنی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہواجبکہ پریڈ مارچ میں بھی ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے ،لہذا انکی ضمانت کی درخواستیں خارج کیجائے ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرکے ملزمان کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed