خیبر پختونخوا کے علاقے الائی میں پیش آنے والے چیئر لفٹ واقعے کے ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے زپ لائنر علی سواتی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔واضح رہے کہ 3 سال قبل بٹگرام کی تحصیل الائی میں چیئر لفٹ میں اسکول کے طلبا پھنس گئے تھے۔علی سواتی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر چیئر لفٹ میں پھنسے 5 طلبا کو باحفاظت ریسکیو کیا تھا۔







