اکنامک زونز ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو کا دورہ انڈسٹریل سٹیٹ

خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہیر یار گل نے حیات آباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر واقع حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر فیصل کاکاخیل نے وفد کے ہمراہ صنعتکاروں کو درپیش مختلف مسائل تفصیل سے پیش کیے۔اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، صفائی کی ناقص صورتحال، ڈرینیج سسٹم، اسٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی، صنعتی پلاٹس کی منتقلی کے عمل میں تیزی، صنعتی پلاٹس کی بائیفریکیشن، مختلف ٹیکسز اور صنعتکاروں کو درپیش سہولیات کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے مختلف ممبران نے بھی اپنے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام ممبران کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔شہر یار گل نے کہا کہ صنعتی ترقی اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے حیات آباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن سے مختلف مسائل اور تجاویز تحریری شکل میں فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تاکہ ان پر مثر اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس میں محمد اسحاق، ملک سجاد، محسن ودود، عطا الرحمن، طاہر خان، فیضان، جرجیس صدیقی، ولی الرحمن سمیت دیگر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کے پی ایز دمک کے دیگر افسران بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed