ڈیرہ میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

ڈیرہ چشمہ روڈ اور ڈھاوا اسٹاپ ماہڑہ کے قریب 2مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق جبکہ1زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ عمر خیل اڈا کے قریب پر تیزفتار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلال ولد قادر مدی خیل جاں بحق جبکہ رمضان ولد حق نواز مدی خیل سکنائے کڑی خیسور مدی خیل زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا، دوسرے واقعہ میں تحصیل پروآکے علاقہ ڈھاوا اسٹاپ ماہڑہ کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد اظہار ولد ہاشم سکنہ لنڈا پاڑہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed