نوشہرہ میں معمولی تنازعے پر فائرنگ،چارسگے بھائیوں سمیت7افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق میاں عیسی اور جلبئی کے دوگرپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی۔ اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے میاں عیسی میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا جس پر گائوں کے لوگوں نے اجرتی قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed