سابق ایس پی محمد قیس کو فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

سینئر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مردان عطاء اللہ خان کی عدالت نے ایک اہم مقدمے میں سابق ایس پی مردان محمد قیس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دی جبکہ ان کی تنخواہ قرق (اٹیچ) کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے در خوا ست گزار اکرام اللہ کی جانب سے ممتازقانوندان حمزہ بلال ایڈووکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران بعض ملزمان عدالت میں عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ ریکارڈ کے مطابق بعض جواب دہندگان ایک مرتبہ عدالت میں پیش ہو چکے تھے، جس کی بنیاد پر ان کے خلا ف تنخواہ قرق کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی، تاہم انہیں آئندہ پیشی کے لیے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے دوسری جانب عدالت نے اس بات کو نوٹ کیا کہ سابقہ ایس پی (محمد قیس) مسلسل عدالت میں پیش ہونے سے گریزاں رہے ہیں، جس پر عدالت نے ان کے خلاف در خواست منظور کرتے ہوئے ان کی تنخواہ متعلقہ پے آفیسر کے ذریعے قرق کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ اس حکم پر عملدرآمد کے لیے ڈی آئی جی مردان کو بھی کاپی ارسال کی جائے عدالت نے دیگر غیر حاضر ملزمان کے خلاف بھی تازہ سمن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت مقرر کر دی، جہاں باقاعدہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ممتازقانوندان حمزہ بلا ل ایڈوکیٹ کے مطابق کسی اعلیٰ پولیس افسر کے خلاف بیک وقت وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ قرق کرنے جیسے اقدامات عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس سے مقدمے کی حساسیت بھی واضح ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed