گیس بحران میں اضافہ ، گھریلو کنکشنز پر دوبارہ پابندی عائد

ملک بھر میں گیس بحران میں اضافے کے پیش نظر آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا، جبکہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، یہ پابندی عائد ہونے سے ہزاروں نیو کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے ۔یاد رہے کہ کئی سال کی پابندی کے بعد چند ماہ قبل ہی نئے کنکشنز دینے کا عمل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گیس بحران پیدا ہونے سے قبل سینکڑوں نئے کنکشنز لگائے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق گیس کی کمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی گیس صارفین کو محدود وقت کے لیے گیس دی جا رہی ہے۔سینئر جنرل مینجر سوئی ناردرن عمران یوسف کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی سپلائی رکنے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں، تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed