میاں انجم شہزاد
آرٹس کونسل الحمرا اور شاکر علی میوزیم پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے مشترکہ تعاون سے رقص کے عالمی دن کے موقع پر شاندار پرفارمنس پر مبنی پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔الحمرا ء ہال نمبر ایک میں منعقدہ اس پروگرام میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، پی این سی اے کی اکیڈمی کے نوجوان آرٹسٹوں، Versatile Dance Company،Vicky Samart Dance Unity،نامور استاد حماد راشد اور اذکا ضیا کے ٹیلنٹ شاگردوں نے اپنی اپنی پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پروگرام کا اہم مقصد رقص کے میدان میں نام پیدا کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہے،

الحمرا کلاسیکل و جدید رقص کے فروغ میں پیش پیش ہے۔پروگرام میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اکیڈمی کے آرٹسٹ شہزیب راجہ نے ٹھمری پر مبنی دلکش کلاسیکل پرفارمنس پیش کر کے داد سمیٹی،تمثال کی کلاسیکل پرفارمنس نے پروگرام کو مزید وقار بخشا،مزید براں اقبال ذکریا،جیسیکا نے مشترکہ طور پر ایک نہایت کلاسیکل رقص پرفارمنس دیکھنے والوں کی نذر کی۔دیگر فنکاروں میں زیب عبداللہ اور مقدس ملک نے بھی اپنی صلاحیتوں کا عمدہ مظاہر ہ کیا۔کتھک کار اکیڈمی کے فنکاروں کتھک رقص کی خوبصورتی کا اجاگر کیا، جبکہ اقبال ذکریا اور جیسکا کی اختتامی کلاسیکل پرفارمنس نے محفل کو یادگار بنا دیا۔انچارج شاکر علی میوزیم فاطمہ سلمان،الماس منظور، صائمہ مدثر ود یگر افسران نے شرکت کی۔رقص کے عالمی دن کے موقع پر یہ پرفارمنسز دیکھنے والوں کو تادیر یاد رہیں گی۔







