شبقدر فائرنگ کے تین مختلف واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 8 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر میں فائرنگ کے مختلف تین واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں پہلا واقعہ تھانہ شبقدر کی حدود علاقہ خوبئی میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 4 زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث علاقہ گونڈا میں پیش آیا جہاں پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے جبکہ شبقدر کے پرانے مین بازار میں بھی دیرینہ دشمنی کے باعث ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ہے اور دو زخمیوں کا علاج ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں جاری ہے تھانہ شبقدر اور تھانہ بٹگرام پولیس نے تینوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایک ہی روز میں فائرنگ کے تین واقعات پیش آنے پر شبقدر کے عوام نے سخت افسوس کا اظہار کیا







