ایڈیشنل سیشن جج لاہور ضلع صوابی کی عدالت نے محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ سینئر افسر حاجی ممتاز خان کے صاحبزادے کامران خان کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم جواد ولد شعیب ساکن کھنڈہ کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا اعجاز علی ولد ممتاز حان سکنہ انبار نے اپنے بھائی کامران حان کی قتل کی دعویداری تھانہ لاہور میں رپورٹ مقدمہ علت 487مورخہ 1/9/2023زیر دفعہ ppc 302/324/109/34 درج کرائی تھی، جس میں ملزم جواد کو تھانہ لاہور پولیس نے گرفتارکر کے ان کے خلاف کیس چلانے کیلئے ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں چالان جمع کی، جس پر عدالت میں ٹرائیل چل رہا تھا، مقتول فریق کی طرف سے عاقل محمد ایڈوکیٹ وکالت کررہے تھیٹرائیل اور قلم بندی بیانات اور وکلا کے دلایل سننے کے بعد ایڈشنل سیشن جج لاہور لیاقت علی حان نے جرم ثابت ہونے کی بنیاد پرفیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے کی سزا سنادی جبکہ عدالت نے شریک ملزمان یحیی اور ادریس صرف ایما کیلئے چارج ہونے کی وجہ سے بری کردی علاوہ ازیں ملزم جواد کو جرم 15AA/13KPKمیی مزید ایک سال قید اور 5000ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنا دی اور ساتھ ھی دفعہ 382Bکا فائدہ ملزم کو دیا گیا۔







