سی این جی بندش ‘ پشاور ہائیکورٹ نے درخواست واپس کردی

پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی کی بندش اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست واپس کردی۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے صوبے میں گیس کی پیداوار اور حق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 158 کا حوالہ دیا، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے معاملات میں ہدایات یا فیصلہ دینے سے متعلق عدالت کے دائرہ اختیار کی حدود بھی متعین ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کردہ اعتراضات درست تھے اور درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ فریق ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں یہ بھی ذکر نہیں کیا گیا کہ پٹیشنر کے پاس سی این جی کٹ والی گاڑی موجود ہے یا نہیں۔عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پبلک نوٹس غیر قانونی تھا اور عوام و وکلا کو عدالت بلانا جج پر دبا ڈالنے کے مترادف ہے۔فیصلے میں درخواست گزار، جو ایک نوجوان وکیل ہے، کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے عدالت نے آفس اعتراضات برقرار رکھے اور درخواست واپس کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed