یکم مئی کی چھٹی،شہریوں کو طویل ویک اینڈ میسر آگیا

وفاقی حکومت نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس اعلان کے تحت سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے تاکہ مزدور طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل ملک بھر میں یکساں طور پر نافذ العمل ہوگی، جس سے شہریوں کو ایک طویل ویک اینڈ میسر آئے گا، یکم مئی جمعہ کو ہونے کے باعث اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں بھی شامل ہو جائیں گی، یوں عوام کو مسلسل تین روز آرام اور تفریح کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ یومِ مزدور ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی جدوجہد، قربانیوں اور معاشی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن مختلف تقاریب، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں مزدوروں کے حقوق، بہتر اجرت اور فلاح و بہبود کے اقدامات پر زور دیا جاتا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دن کی اہمیت صرف تعطیل تک محدود نہیں بلکہ یہ معاشرے کو یاد دلاتا ہے کہ ترقی کا پہیہ چلانے میں مزدور طبقے کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت کی جانب سے چھٹی کا اعلان اسی اعتراف کی ایک علامت ہے، جو محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed