سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

احتساب عدالت پشاور میں ادویات اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم کو احتساب جج محمد ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)کے پراسیکیوٹرز کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ کو کرپشن اور فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم پر ادویات کی خریداری میں ایک ارب روپے سے زائد کی خرد برد کا الزام ہے، جبکہ جعلی چالان کے ذریعے من پسند فرمز کو ادائیگیاں بھی کی گئیں۔نیب کے مطابق شوکت علی پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے فنڈز اپنی اہلیہ کے نام پر منتقل کیے اور غیر قانونی اثاثے بنائے۔دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مکل کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed