پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی نرخ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں ایک فیصد سے زائد کمی ہو گئی ہے، امریکی خام تیل 1.6 فیصد سستا ہو گیا ۔امریکی خام تیل 85 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.3 فیصد کمی ہونے سے نرخ 94 ڈالرفی بیرل کی سطح پر آ گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed