وفاقی حکومت نے 25کروڑ ڈالر مالیت کے مزید یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر ہو جائے گا۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق ضرورت پڑھنے پر جون سے پہلے مزید بانڈز کا اجرا بھی ہوسکتا ہے، بیرونی مالی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے مزید یورو بانڈز جاری کئے جائیں گے۔گزشتہ دنوں پہلے 50کروڑ اور پھر مزید 25کروڑ ڈالر کے بانڈ جاری کئے گئے، پہلے جاری کئے گئے بانڈز کی مجموعی مالیت 75کروڑ ڈالر مالیت کے برابر تھی۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کا ہے کہ یوروبانڈ کے اجرا پر عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، مستقبل میں مزید عالمی مالیاتی ذرائع سے فنڈنگ کیلئے کوشاں ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط اور معیشت مستحکم کرنے پر توجہ ہے۔







