نوجوان اپنے خواب بڑے رکھیں’ محنت کو شعار بنائیں ‘ فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو حوصلہ، برداشت اورمستقل مزاجی کو اپنی زندگیوں میں ڈھالنا ہو گا، نوجوان اپنے خواب بڑے رکھیں، محنت کو شعار بنائیں اور اپنے اندرخود اعتمادی پیدا کریں۔نوجوان اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے معاشرے، ملک اور آنے والی نسلوں کے لیے جیئں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاس پشاور میں یوتھ لیڈرشپ پاکستان کے زیرِ اہتمام” یوتھ لیڈرشپ پاکستان کانفرنس”سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان کے بانی جنید سحر آفریدی، نائب صدر سلمان احمد اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔جنید سحر آفریدی، سلمان احمد اور دیگر مقررین نے گورنر ہاوس میں اس کانفرنس کے انعقاد پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔گورنر نے یوتھ لیڈرشپ پاکستان کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس نوجوانوں کے درمیان سوچ، قیادت اور وطن پر بات کرنے کا بہترین موقع ہے۔ گورنر ہاس پشاور سے صوبہ کے نوجوانوں کی مکمل رہنمائی و سرپرستی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ہمیشہ سے بہادری،غیرت اور قیادت کی علامت رہے ہیں۔ کامیاب نوجوان محض ایک نعرہ نہیں بلکہ روشن مستقبل کی ذمہ داری کا نام ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہترین قیادت وہ ہوتی ہے جو خود کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے راستے، آسانیاں اور خوشیاں تلاش کرتی ہے۔ آخر میں گورنر نے کانفرنس کے شرکا اور منتظمین میں شیلڈز بھی تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed