مالک کو قتل کرنیوالے ملازم کو عمرقید ’10 لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیشنل سیشن جج پشاور امیتاز علی (1)نے نوکری سے نکالنے پر مالک کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کم عمر ملزم کو جر م ثابت ہونے پر عمر قیداور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سز اسنادی۔ استغاثہ کے مطابق مقتول محمد عدنان نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاوہ گزشتہ روز اپنے دکان واقع شاہ ولی قتال قصہ خوانی بازار میں موجود تھاکہ اس دوران اسکا سابق ملازم مختیار نے آکر اس پر فائرنگ کردی جس پر وہ زخمی ہوا، مقتول کے مطابق انھوںنے چند ماہ قبل ملزم کو ملازمت سے فارغ کیاتھا، تاہم بعدمیں مقتول زخمی کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگیا، پولیس نے 2ستمبر 2024کو دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کردیاگیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مقتول کے ورثاء کو دس لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارنہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed