آڈیو لیک کیس ‘ علی امین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی، تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed