کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں موٹرسائیکل کے المناک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے درہ آدم خیل کی حدود میں انڈس ہائی وے پر سرداری پٹرول پمپ اخوروال کے قریب ایک موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے درمیان قائم کنکریٹ بلاک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں قریبی علاقے قاسم خیل کے رہائشی دو نوجوان حسین اللہ ولد شفیع اللہ اور احسان اللہ ولد عرفان اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔دونوں کی نمازجنازہ قاسم خیل میں ہفتہ کے روز اداکردی گئی۔







