کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے دو جواں سال بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ہفتہ کے روز گمبٹ شہر میں اباسین پبلک سکول کے قریب پیش آیاجہاں بچے تالاب میںنہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ریسکیو 112 کی غوطہ خورنے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرمقامی افراد کے ہمراہ دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ اریب ولد مزمل شاہ اور10 سالہ علیان ولد احمد شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔







