ہری پور پائپ لائن دھماکہ’ ہلاکتیں 8 ہوگئیں’ انکوائری کمیٹی قائم

ضلع ہری پور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ‘ ہری پور میں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ رونما ہونے کے بعد کمشنر ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کی نگرانی میں کمیٹی قائم کر دی جسے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔کمیٹی کے 7 ممبران آتشزدگی کی تحقیقات کریں گے، اس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو، ایگزیکٹو انجینر سوئی گیس، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری شامل ہیں۔کمیٹی سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ کمشنر ہزارہ کو پیش کرئے گی، یاد رہے کہ گیس پائپ لائن حادثے میں اٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی گیس پائپ لائن میں دھماکہ سے خاتون اور بچی سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق واقعہ مین جی ٹی روڈ گرائنڈنگ مل قریب پیش آیا جہاں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔گیس پائپ لائن دھماکے سے قریبی مکان میں بھی آگ لگ گئی ۔ڈی پی او ہری پور کے مطابق ابھی تک 4خواتین اور چھ بچے ریسکیو کیے گئے جبکہ آگ کی شدت لمحہ بہ لمحہ تیز ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی خواتین اور بچے آگ میں بری طرح جھلس کر زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔ریسکیو1122کی جانب سے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed