45فٹ کنویں میں گرنے والی بچی معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سین پورہ میں کمسن بچی کے کنویں میں گرنے کا واقعہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تقریباً 45فٹ گہرے کنویں سے بحفاظت نکال لیا، ترجمان ریسکیو نیاز خان کے مطابق بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور پانی کے بجائے پتھر پر گرنے کے باعث بڑے حادثے سے بچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed