2 پاکستانی جہازوں کو انکار کے چند گھنٹوں بعد آبنائے ہرمز سے گزر نے کی اجازت مل گئی

پاکستان کے 2 جہازوں خیرپور اور شالامار کو اتوار کی صبح آبنائے ہرمز میں داخلے سے روکا گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد دونوں جہاز ہرمز سے واپس پلٹنے کے بعد واپس اندر کی جانب بڑھنا شروع ہوئے۔جہازوں کے کیپٹن آصف اور شاہین جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزار کر خلیجِ فارس میں لے گئے۔ذرائع کے مطابق ایک جہاز کویت سے کروڑوں لٹر ڈیزل کراچی پورٹ لائے گا جبکہ دوسرا جہاز کروڑوں لٹر خام تیل یو اے ای کے جزیرے داس سے بھرے گا۔شپنگ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز سے خلیجِ فارس کے اندر جانے والے یہ پہلے دو پاکستانی جہاز ہیں۔اس سے قبل ایران نے 3 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کی اجازت دی تھی، ان جہازوں کے بارے میں بھی خبر پاکستانی میڈیا پر بریک کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed