ایران میں مقیم 30پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،تعداد7098ہوگئی

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، ضلعی حکام کے مطابق گبدریمدان بارڈر کے ذریعے گزشتہ روز30افراد وطن واپس پہنچے ، جبکہ اِسی راستے سے اب تک مجمو عی طورپر3021افرادپاکستان آچکے ہیں۔ دوسری جانب تفتان بارڈرکے ذریعے 38 دونوں کے دوران مجموعی طورپر 4 ہزار77 افراد واپس پہنچے ہیں، اِسی طرح 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 7098 افراد وطن آ چکے ہیں۔ مزید برآں حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واپس پہنچنے والوں میں زائرین،ماہی گیر، مزدور، تاجر، ایران اور عمان کے رہائشی بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed