دباؤ بڑھا تو ردعمل مزید سخت ہوگا,ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا سخت دباؤ ڈالا جائے گا، ردعمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران دھونس، دھمکیوں اور ناانصافی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا.ایرانی صدر نے کہا کہ ہم دشمن کے خواب ڈراؤنے بنا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
تاہم یہ خواہش امریکا کے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔پزشکیان نے کہا کہ ایران نے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ایرانی صدر کے مطابق جارحیت کے مقابلے میں ایران سخت اور دوٹوک مؤقف اپنائے گا۔یہ بیانات خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed