دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کوایران کےغیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کردی۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری اپنی حفاظت کی خاطرایران کے غیرضروری سفرکرنےسے گریز کریں، ایران میں موجودپاکستانی انتہائی احتیاط برتیں،غیرضروری نقل وحرکت محدودکریں۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری تہران،مشہد،زاہدان میں پاکستانی مشنزکیساتھ رابطےمیں ہیں، ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے سفارتخانہ تہران، قونصل خانوں کےرابطہ نمبرزجاری کردیے گئے۔
ایران میں موجودپاکستانی غیرمعمولی صورتحال میں فوری قریبی پاکستانی مشن کومطلع کریں اور ان نمبر پر رابطہ کریں۔







