ولی انٹر چینج ،رشکئی انٹر چینج سمیت اٹک پل اور جی ٹی روڈ کھول دیا گیا

ولی انٹر چینج ،رشکئی انٹر چینج سمیت اٹک پل اور جی ٹی روڈ کی دیگر شاہرائیں ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیں گئیں ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ جی ٹی روڈ اور دیگر شاہرائوں کی بندش کے حوالے سے عدالتی حکم کی پابند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے مزید کہا کہ 14فروری کو احتجاج کے حوالے سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی پل اٹک پل بند کردیا گیا تھا لیکن نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی بروقت اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے پنجاب سے آنے والی سائیڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا تاکہ ٹریفک کی روانی خلل نہ پڑے اور مسافروں کو اپنے منزل مقصود تک پہنچنے میں دشواریاں پیش نہ آئیں انہوں نے کہا کہ دوران احتجاجی خیر آباد پل پر پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا تھا یہ صرف سوشل میڈیا پر ایک من گھڑت اور بے بنیاد خبر وائرل کیا گیا تھا کیونکہ میں بحیثیت سربراہ ضلعی انتظامیہ دیگر افسران کے ہمراہ خود موجود تھا اور احتجاج کا دورانیہ بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں تھا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رشکئی انٹر چینج ،ولی انٹر چینج سمیت اٹک پل یا جی ٹی روڈ کی کسی بھی شاہراہِ کو بند کردیا گیا تو نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ روڈ بندش کے حوالے سے عدالتی حکم کی من و عن پابند ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed