باجوڑ ‘ مارٹر گولہ پھٹنے سے بچہ جاں بحق’8 زخمی’ شہید پولیس آفیسر سپرد خاک

ضلع باجوڑ کے تحصیل سالارزئی کے علاقہ کارڈوک میں مبینہ مارٹر گولہ پھٹنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمیوں ہونیوالوں میں 8 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چند بچوں کو مبینہ مارٹر گولہ ملا جسے وہ گھر لے آئے تھے۔ بعد ازاں گولہ اچانک پھٹ گیا جس کے باعث گھر میں موجود افراد زد میں آ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نو افراد متاثر ہوئے جن میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت انس ولد حضرت کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں واجد ولد عنایت، یامان ولد جہان، جواد ولد جہان، شاہد ولد عبد الواحد، ایک کمسن بچی دختر فضل واحد، ز (اہلیہ حضرت)، ف (اہلیہ جہان) اور (اہلیہ عبد الواحد) شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کی نوعیت حادثاتی معلوم ہوتی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں ماضی میں بھی غیر پھٹے گولہ بارود اور بارودی مواد کے باعث ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے رہے ہیں، جس کے پیش نظر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا نامعلوم شے کو ہرگز ہاتھ نہ لگائیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ایڈیشنل ایس ایچ او ، گل مانو دین کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کو گزشتہ رات 14 فروری کو تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلہ میں شہید کیا گیا تھا۔ شہید کا نماز جنازہ آبائی گاں لغڑئی میں پوری،،سرکاری اعزاز ،،کیساتھ ادا کردی گئی ۔جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ایڈیشنل ایس ایچ او، گل مانو دین کو اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِخاک کردی گئی جنازے اور تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ یادرہے باجوڑ 2009 کے اپریشن میں مرحوم کا والد صاحب ، جمعہ دین نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوا تھا۔ مرحوم تاج محمد ، اسرار ، نیاز محمد کا بھائی اور عبد الرشید کا والد ، تعلق باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقہ لغڑئی سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed