بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مفید مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرنے والی لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جس میں سے ایک موضوع دوسری شادی کا بھی تھا۔دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو خواتین دوسری شادی کررہی ہیں اس کے لیے مشورہ ہے کہ جس شخص کے بچے بھی ہیں اور اس نے بیوی کو بھی چھوڑ دیا ہے تو یہ ضرور دیکھیں کہ پہلی بیوی کو چھوڑنے کی وجہ کیا تھی۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں والی ماؤں کیلئے اپنے شوہر کو چھوڑنا ایک مشکل کام ہوتا ہے، شوہر تو دوسری شادی کرکے دوبارہ بچوں اور زندگی کو سیٹ کرلیتا ہے، دوسری شادی کرنے والی لڑکی کے والدین کو یہ ضرور معلومات کرنی چاہیے کہ اس شخص کی پہلی بیوی سے علیحدگی کی وجہ کیا بنی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضرور تحقیقات ہونی چاہیے کہ جس نے پہلی بار اپنی بیوی کو چھوڑا ہے وہ دوسری اور تیسری بار بھی ایسا کرسکتا ہے، کیونکہ کسی کی فطرت نہیں بدلی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed