پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت

وفاقی آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔وفاقی آئینی عدالت میں پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔وفاقی آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے لڑکی کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مبینہ جعلی نکاح کے حوالے سے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔لڑکی نے عدالت میں وقف اختیار کیا کہ "مجھے اغوا نہیں کیا گیا، میں نے مرضی سے شادی کی ہے۔لڑکی کے والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچی کی عمر 12 سال ہے اور کم سن بچی کا نکاح قانونی طور پر ممکن نہیں۔جسٹس حسن رضوی نے سماعت کے دوران کہا کہ لڑکی 12 سال کی کسی طرح نہیں لگتی اور اس نے مجسٹریٹ کے روبرو سیکشن 164 کا بیان بھی دیا ہے۔جسٹس حسن رضوی کا کہنا تھا کہ لڑکی کہہ رہی ہے وہ اغوانہیں ہوئی، خود کو بالغ بتا رہی ہے اور لڑکی کی شادی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed