کیمرون گرین نے عثمان طارق سے معافی مانگ لی

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے معافی مانگ لی جس کا اشارہ عثمان طارق کی نئی انسٹاگرام اسٹوری سے ملا ہے ۔ 31 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت تلخی پیدا ہوئی تھی جب کیمرون گرین نے آئو ٹ ہونے کے بعد عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا اور ان پر چکنگ (غیر قانونی بالنگ ایکشن) کا الزام عائد کیا تھا۔سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق اور آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین کے درمیان نوک جھونک نے مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی۔فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے آل رائونڈر کیمرون گرین نے بظاہر پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے معذرت کر لی ہے، جن پر انہوں نے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چکنگ کا الزام عائد کیا تھا، جبکہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے پاکستانی بالر کے حق میں مضبوط موقف اختیار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed