خیبرپختونخوا میں محکمہ ایکسائز کا27 جنوری اسپیشلائزڈ منفرد نمبر پلیٹس کے اجرا کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں محکمہ ایکسائز نے اسپیشلائزڈ منفرد نمبر پلیٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ ایکسائز کے بیان کے مطابق ان خصوصی نمبر پلیٹس کی بولی 27 جنوری کو پشاور میں منعقد کی جائے گی، نمبر پلیٹس قبیلوں کے نام سے بھی نیلام کی جائیں گی۔محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ نمبر پلیٹس مختلف قبائل اور معروف ناموں سے منسوب ہوں گی جن میں وزیرون، محسودون، خٹک ون اور مہمندون شامل ہیں، اس کے علاوہ خان، گنڈا پور، درانی، کنڈی، سواتی، ارباب، خلیل، آفریدی اور یوسفزئی ون کے نام سے بھی نمبر پلیٹس نیلام کی جائیں گی۔محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور بنوں کے نام سے بھی خصوصی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، منفرد نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی رقم وصول کی جائے گی، محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت میں مکمل رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں بڈ سیکیورٹی ضبط کر لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed