ا وورسز پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی میں پشاور ہائی کورٹ سے رابطہ کر لیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں ابتدائی طور پر خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ا اورسیز پاکستانیوں کے جائیدادوں کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی گئی تھی صوبے کے مختلف علاقوں کے رہائشی افراد روزگار کے سلسلے میں مختلف بیرونی ممالک میں موجود ہوتے ہیں تاہم صوبے میں ان کی جائیدادوں پر نامعلوم افراد اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے قبضہ کیا ہوتا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی مشکلات میں کمی کی لی خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لانے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دی ہے اور لا ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں مختلف تجاویز کو حتمی شکل دے دیا ہے ممکن طور پر صوبے میں خصوصی عدالتوں کا قیام رمضان المبارک کے بعد شروع کر دیا جائے گا، عدالتوں کے قیام کے لئے ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے بھی رابطہ کیاگیا ہے ان عدالتوں کے لئے عملے کی تقرری اور ان کے لئے فنڈز مختص کیا جارہا ہے ۔







