وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت بی آر ٹی سروس کی جمرود اور باڑہ بازار توسیع بارے اجلاس منعقد ہوا،وزیر اعلی نے بی آر ٹی سروس کی توسیع کے لئے کم سے کم وقت میں ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعلی کو بی آر ٹی سروس کے لئے درکار انفراسٹرکچر ، بسیں اور آپریشنل امور پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بی آر ٹی سروس کے لئے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کارخانوں اسٹیشن پر ریمپت کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جمرود اور باڑہ بازار بی آر ٹی سروس شروع کرنے کے لئے12 میٹر کی 12 نئی بسیں خریدی جائیں گی،کارخانوں مارکیٹ تا جمرود بازار 5 کلومیٹر فاصلے پر 8 بس سٹاپ قائم کیے جائیں گے، پشتخرہ تا باڑہ بازار 7 کلومیٹر فاصلے پر 10 بس سٹاپ قائم کیے جائیں گے، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی سے ضلع خیبر کے عوام کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت میسر ہوگی،بی آر ٹی توسیع سے پشاور اور ضلع خیبر کے درمیان آمد و رفت مزید آسان ہو جائے گی،بی آر ٹی توسیع سے ٹریفک دبا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی۔







