کیپٹل میٹرو پولٹین ملازمین کی تنخواہیں’ پنشن اور اوور ٹائم روک دیاگیا

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین ایک مرتبہ پھر اپنی ماہانہ تنخواہ پینشن سے محروم، گزشتہ 8 ماہ سے نئے ریٹائرڈ ،دوران سروس وفات پانے والے ملازمین انکیشمنٹ، پینشن کیموٹیشن سمیت تمام واجبات کی ادائیگی بند، ایک طرف تنخواہ دوسری جانب متوقع تمام واجبات کی ادائیگی بھی بند، گزشتہ سال عید الاضحئ، محرم الحرام، چہلم امام، عید میلاد النبی پر ساری ساری رات اور سارا سارا دن ڈیوٹی کرنے والے نچلے درجے کی ملازمین کا اوور ٹائم تک بند کر دیا گیا ہے۔ کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا روز بروز مالی بحران حل ہونے کی بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور محکمہ بلدیات سمیت پوری صوبائی حکومت اس بحران کو ختم کرنے یا مستقل حل نکالنے میں بری طرح ناکام کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی لوکل امدن کا کوئی حساب کتاب نہیں تمام امیدیں صوبائی گرانٹ تک محدود ملازمین احتجاج و ہڑتالوں پر مجبور۔ان خیالات کا اظہار ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر اور چیئرمین یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اینڈ آل تحصیلز پشاور جناب ملک محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری سید وقار علی شاہ، صدر اسماعیل خان، خواجہ آفتاب فنانس سیکرٹری، ثاقب خان خلیل،سمیع اللہ، فاروق خان،صالح محمد،جمیل خان، عظمت طوفان، ابرار حسین، حبیب الرحمن،عبدالرشید، عادل اعوان، اور حسیب احمد نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سمیت محکمہ بلدیات کا کوئی بھی آفیسر کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے جاری مالی بحران کے حل نکالنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا محکمہ بلدیات کے ارباب اختیار وقت گزارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسوں کی وجہ سیکیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی جائز امدن کے ذرائع مسدود اور محدود کر دیے گئے ہیں ادارے کو اپنی جائز حقیقی امدن سے محروم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ادارے میں مالی بحران پیدا ہو گیا ہے یونین عہدے داروں نے صوبائی وزیر بلدیات جناب مینا خان افریدی اور سیکرٹری بلدیات ظفر الاسلام صاحب سے پرزور اپیل کی کہ وہ یونین عہدے داران کے ساتھ مل بیٹھ کر اس مالی بحران کا کوئی مستقل حل نکالیں تاکہ ہر ماہ کی ہڑتالوں اور احتجاجوں کی نوبت نہ آنے پائے اور ملازمین یکسوئی دلجمعی کے ساتھ پشاور کے عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر سکیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیونکہ وزیرموصوف کا تعلق پشاور سے ہے تو اس ناطے سے بھی پشاور کے سب سے بڑے بلدیاتی ادارے کے ملازمین کی تکالیف پریشانیوں کے ازالے کے لیے وہ اپنا مثبت کردار ادا کریں بصورت دیگر ملازمین کے پاس ہڑتالوں اور احتجاجوں کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا انہوں نے کہا کہ ملازمین جلد ہی دفاتر کی تالا بندی اور پشاور کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے نظر ائیں گے نقص امن کی تمام تر ذمہ داری کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed