بلدیاتی نمائندے کل خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے

خیبر پختونخوا کے تمام بلدیاتی نمائندے آج 5 جنوری کو ترقیاتی فنڈز کی عدم ادائیگی اور اختیارات منتقل نہ کرنے کے خلاف صوبائی حکومت کے خلاف پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے جس میں تمام اضلاع سے بلدیاتی نمائندے، ناظمین اور چیئرمین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے چار سال گزر جانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کو ایک روپیہ فنڈ بھی جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث مقامی سطح پر ترقیاتی کام مکمل طور پر ٹھپ ہو چکے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نمائندوں کے مطابق صفائی، سڑکوں، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے، مگر فنڈز کی عدم فراہمی نے ان اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کے اس رویے کو مقامی حکومتوں کے ساتھ کھلا ظلم اور ناانصافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بلدیاتی اداروں کے فنڈز جاری کیے جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید سخت اور وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed