2025ء کے دوران مختلف تنازعات پر 566افراد قتل

رواں سال 2025 کے دوران مختلف تنازعات پر 566افراد قتل ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے مقدمات کا اندراج ہوا ان میں نامزد کردہ ملزمان میں 754 گرفتار کئے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں رواں سال کے دوران بھی جائیداد، قتل مقاتلے ودیگر دشمنیوں اور خواتین تنازعات کی بنا پر 560سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جبکہ راہزنی کے 393کیسزاور موٹرسائیکل چوری کرنے کے 342کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ پشاور کے مختلف تھانوں میں رواں سال قتل کے566 مقدمات درج ہوئے جن میں 383 1ملزمان نامزد ہوئے جن میں 754کوگرفتارکیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2025 کے دوران مختلف تنازعات پر 566افراد قتل ہوئے ہیں، جبکہ اس سال راہزنی وڈکیتی کے393 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، جن میں 547ملزموں کو گرفتار کیا گیا، موٹرسائیکل چوری کے 342 مقدمات کا اندراج بھی اس دوران ہوا ہے، جس میں 295 ملزمان گرفتار اور 186 موٹر سائیکلیں برآمد کی اس دوران موٹرسائیکل چھیننے کے239واقعات بھی پیش آئے جن میں 294 ملزمان کو گرفتار کر کے 126موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ سٹریٹ کرائمز کے202 مقدمات میں نامزد 230 ملزمان کو پولیس نے گرفتارجبکہ گاڑیاں چوری کرنے کے95 مقدمات میں71 ملزمان کوگرفتارکرکے41 گاڑیاں برآمدکی گئیں ۔2025کے دوران گاڑی چھیننے کے42 مقدمات درج کرکے71 ملزمان گرفتاراور مختلف گینگز سے چھینی گئیں 29 گاڑیاں بھی پولیس تحویل میں لی گئیں۔ گھروں سے چوری کے 10 مقدمات میں 42 ملزمان کوگرفتارکرکے 2 کروڑ95 لاکھ روپے برآمدکیے گئے ۔ پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران راہزنوں وڈاکووں کے قبضے سے نقدی، سونا اور موبائل فونزبھی بڑی تعداد میں برآمدکیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed