پاکستان بار کونسل انتخابات’ خیبرپختونخوا کی 3 سیٹوں پر ممبران منتخب

پاکستان بارکونسل کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کی3سیٹوں پرممبران منتخب کرلیے گئے جبکہ چوتھی سیٹ پر 2امیدواروں کے درمیان ووٹس تقریبا برابرہونے پرفیصلہ نہ ہوسکا جس کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستان بارکونسل کی سیٹوں کیلئے انتخابات ہوئے، اس دوران خیبرپختونخوا سے 4سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوئی جس میں جمعیت لائرز فورم کے امیدوار نوید اختر ایڈوکیٹ نے سب سے زیادہ6ووٹ حاصل کرکے پاکستان بارکونسل کے ممبر منتخب ہوگئے ،اسی طرح ملگری وکیلان کے امیدوار رحمان اللہ بھی 5ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ستارخان ایڈوکیٹ نے بھی 5ووٹس حاصل کیے اور ممبرمنتخب ہوگئے تاہم چوتھی سیٹ کیلئے دوامیدواروں امجد شاہ اور قاضی ارشد ایڈوکیٹس کے درمیان چوتھی پوزیشن کا حتمی فیصلہ وضح کردہ فارمولے کے تحت کیا جائے اور اس حوالے سے الیکشن کمیش ختمی نتائج کا اعلان کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed