پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی چاچا یونس پارک (فیملی پارک) صحافیوں کے بچوں کیلئے فن فیئر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 1800 سے زائد بچوں نے شرکت کی اور مختلف چھولوں سے لطف اندوز ہوئے پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور جنرل سیکرٹری طیب عثمان اعوان کی قیادت میں منعقدہ فن فیئر میں صحافیوں کے بچوں میں خصوصی گفٹ پیک بھی تقسیم کئے گئے جبکہ صحافیوں کیلئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا صدر ایم ریاض اور جنرل سیکرٹری طیب عثمان اعوان نے فن فیئر کے کامیاب انعقاد پر صحافیوں اور انکی فیملیز کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا آنے والے وقتوں کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اسی طرح اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔







