خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان باشندوں کی واپسی کی حمایت کردی

خیبرپختونخوا کے عوام نے غیر قانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، وفاقی حکومت نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو مختلف کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے اور تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ نہایت مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے، وفاقی حکومت افغان مہاجرین کو با عزت طریقے سے واپس اپنے ملک بھیج رہی ہے، ہم نے 40 سال افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے اور ان کا وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگ رہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ افغان مہاجرین کو مزید وقت نہ دیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ افغانی یہاں پر کاروبار کرتے ہیں اور ہمارا ماحول خراب کرتے ہیں، یہ 40 سال سے پاکستان کو کھا رہے ہیں اور تمام جرائم میں یہی افغانی ملوث ہوتے ہیں، جیسے دیگر ممالک میں حکومتی احکامات ملنے پرغیر قانونی لوگ چلے جاتے ہیں، افغانیوں کو بھی باعزت طریقے سے چلے جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed