27ویں ترمیم اسلامی تعلیمات اور آئین کیخلاف ہے،حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے، ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے،خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنیٰ کیوں؟ آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے۔ یہ 27ویںترمیم آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ملاقاتیں ہوئیں، اس وقت بھی ہمارا موقف واضح تھا، ملاقاتیں ہورہی تھیں، آنی جانی لگی ہوئی تھی، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں،خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنی کیوں؟ ،آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے۔ یہ 27ویں ترمیم آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کرکے چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے وہ چیف جسٹس ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت کی ہے، پہلے جوڈیشل کمیشن میں ججز کی اکثریت تھی، آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے، آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف کسی شخص کو استثنی نہیں دیا جاسکتا، کوئی کتنا بھی مضبوط کیوں نہ ہو اس کو استثنی نہیں دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سٹاک ایکسچینج کے متعلق کہتے ہیں معیشت درست سمت جارہی ہے، سٹاک ایکسچینج کے مطابق کہتے ہیں معیشت بہتر ہورہی ہے ہمیں نظام کو بدلنا ہوگا اس کیلئے طول جہدوجہد کرنا ہوگی۔ نعیم الرحمان نے مزید کہاکہ ادھر سینیٹر پیسے والا بنتا ہے، پھر ان سینیٹرز کو خرید لیا جاتا ہے جب اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ ہمارے سر پر آجائے تو زندہ باد، جب کسی دوسرے کے اوپر چلا جائے تو پھر مردہ باد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے اب لوکل گورنمنٹ ایکٹ لے کر آئے ہیں جس کے مطابق غیر جماعتی الیکشن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed