سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، مذکورہ پابندی وزیراعلی نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے جبکہ اس حوالے سے وزیراعلی نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی، بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر، تبادلے اور بھرتیوں کے خاتمے کے حالے سے بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا، وزیراعلی کی جانب سے مذکورہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed