ٹرمپ نے 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کردیئے

امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ نے جرائم میں ملوث 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر د یئے۔سینئرامریکی اہلکار کے مطابق زیادہ تر ویزوں کی منسوخیاں تشدد، چوری اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات کی وجہ سے ہوئیں۔16ہزار ویزے نشے میں ڈرائیونگ اور 12ہزار تشدد کے مقدمات کی وجہ سے منسوخ ہوئے۔امریکی اہلکار کے مطابق ویزا میعاد ختم ہونے اورقانون کی خلاف ورزی پراگست میں 6 ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے۔ میکڈیا رپورٹ کے مطابق چارلی کرک پرحملے کے بعد اشتعال انگیزپوسٹ کرنے پر گزشتہ ماہ 6 ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed