دیر بالا کے علاقے کالج کالونی کوٹکے میں خوفناک ٹریلر حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹریلر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹریلر حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق لکی مروت اور تخت بھائی سے بتایا جا رہا ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر دیر بالا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ٹریلر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔







