رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے تمام مراحل کیلئے انتظامات مکمل

رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ6نومبر سے شروع ہوگا جس کی تیاریاں حتمی مراحل مین داخل ہو گئی ہیں۔اجتماع امسال بھی دو حصوں میںہوگا جس میں لاکھوں زائرین شریک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ 06 نومبر بروز جمعرات کو بعدا زنمازِ عصررائے ونڈ سند روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگااور9 نومبربروز اتوار دعا کے ساتھ اختتام پذیرہوگا،پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی صوبہ سندھ کے تمام اضلاع (علاوہ کراچی)راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع ، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، کرک کے اضلاع سے زائرین شرکت کریں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات کو شروع ہوگااور 16 نومبر بروز اتواردعا پر اختتام پذیرہوگا۔دسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم ،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریںگے ۔امسال اجتماع میں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات کئے جارہے ہیں، دنیا بھر سے لاکھوں افراد دس روزہ اجتماع میں شرکت کریںگے ،پاکستان ریلوئے اس موقعہ پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا ،اجتما ع ایام میں تمام نان اسٹاپ ٹرینیں رائے ونڈ جنکشن پر رکیں گی ،وزیر اعلی پنجاب نے شرکائے اجتماع کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed