خیبرپختونخوا میں آٹا مزید مہنگا’ 10 کلو تھیلا 2800 کا ہوگیا

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کاسلسلہ جاری ہے،بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام نہیں آیا،رواں ماہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،گزشتہ ہفتہ بیس کلو آٹے کی قیمت تین ہزار روپے سے تجاوز کرگیا تھا تاہم پھر کم ہوکر26سو روپے پر آگیا اب ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔پشاورعلاوہ مردان ،صوابی ،چارسدہ ،سوات،بونیر سمیت جنوبی اضلاع میں آٹا مختلف نرخوں پر فروخت ہورہاہے ،قیمتوں میں عدم استحکام کی ایک وجہ سے انتظامیہ کی ناکامی بھی ہے کیونکہ صوبے میں پچھلے پندرہ دنوں سے حکومت نہ ہونے کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed