گوگل میپ پر اندھا اعتماد، خاتون سیاح نہر میں گرگئی

اٹلی کے شہر وینس میں ایک پولش خاتون سیاح گوگل میپ کی مدد سے راستہ تلاش کرتے ہوئے نہر میں جاگری۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وکٹوریا گوزینڈا نامی سیاح کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فون میں مصروف سیڑھیاں اترتی ہیں اور اچانک پھسل کر پانی میں گر جاتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: جب گوگل میپ کہے سیدھا جا ئولیکن آپ وینس میں ہوں،واقعے میں خاتون سیاح کے پیر پر چوٹیں آئیں، ویڈیو میں وہ خود اپنی چوٹوں پر پٹی کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، بعض نے طنز کرتے ہوئے کہا، اگر پانی کے اندر جا رہی تھیں تو کیا توقع تھی، جبکہ دیگر نے مشورہ دیا کہ کبھی کبھی فون کی بجائے اردگرد بھی دیکھ لینا چاہئے۔سیاحت کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینس میں گوگل میپ اکثر غلط رہنمائی کرتا ہے کیونکہ وہاں گلیوں اور پتوں کا نظام پیچیدہ ہے اور کئی راستے اچانک پانی پر ختم ہو جاتے ہیں۔اسی لیے مقامی ماہرین سیاحوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کاغذی نقشے یا مقامی رہنما استعمال کریں، نہ کہ صرف ڈیجیٹل ایپس پر اندھا اعتماد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed